ابنا: افریقی ملک گھانا کے جدید سفیر سے ملاقات میں ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا دونوں ممالک کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے بہت زیادہ مواقع موجو ہیں ان مواقع سے استفادہ ہونا چاہئے۔ایرانی صدر نے مزید کہا ملت ایران گھانا کی عوام سے بہتر تعلقات کی خواہش مند ہے۔ گھانا کے جدید سفیر نے ایرانی صدر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گھانا بھی اسلامی جمہوریہ ایران سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔
.......
/169